World

6/recent/ticker-posts

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کون ہیں؟

یاسین ملک انڈین زیرانتظام کشمیر کے معروف آزادی پسند لیڈر اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے چیئرمین ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پاکستان اور انڈیا کے درمیان منقسم ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی اور وحدت کی علمبردار ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایک زائد دھڑے انڈیا اور پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سرگرم ہیں۔ یاسین ملک اپنے نوجوانی کے دور سے ہی آزادی پسند سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔ انہیں کئی بار قید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 

نوے کی دہائی کے وسط تک یاسین ملک کی جماعت انڈیا کے خلاف مسلح کاررائیوں کو درست سمجھتی تھی تاہم 1994 میں اس جماعت نے عدم تشدد پر مبنی سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں یاسین ملک نے انڈین زیرانتظام کشمیر میں ایک دستخطی مہم بھی چلائی تھی۔ پاکستان میں فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے دور میں جب انڈیا کی واجپائی سرکار سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت کا اغاز ہوا تو یاسین ملک دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے اور ان کا پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔

بشکریہ اردو نیوز

Post a Comment

0 Comments