World

6/recent/ticker-posts

اکاؤنٹ بحال کروانے کیلئے ٹرمپ عدالت پہنچ گئے

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بحال کروانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کی درخواست دے دی۔ اپنی اس درخواست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ طالبان کو جنگی فتوحات کے ٹوئٹ کرنے دیے گئے جبکہ انتخابی فتوحات بتانے پر میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کانگریس ارکان نے زبردستی ٹوئٹر سے میرا اکاؤنٹ بند کروایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروایا جائے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے اشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر جنوری میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Post a Comment

0 Comments