امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن دو بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 اور 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ سال 2008 میں جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا تھا، اسی سال انہیں پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے ایک اعشاریہ 5 بلین ڈالر غیر فوجی امداد کی حمایت کی تھی۔ یاد رہے کہ احترام اور عزت کے لیے دیے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ نومنتخب امریکی صدر 2008 کے بعد 2011 میں پاکستان آئے اور اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ جو بائیڈن یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے امریکی تھے۔ اس سے قبل 1983 میں لیفٹیننٹ کرنل رونالڈ سپیئرز کو جنرل ضیاء الحق کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا تھا۔
0 Comments